راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکی پریس کانفرنس کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی عمران کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وقت آ گیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے۔ کرسی کی خاطر قومی سلامتی سے کھیلنے کی قابل مذمت کوششوں کا محاسبہ کیا جائے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1514590244477276173
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ حوصلہ رکھو۔ اب سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی۔