فوجی ترجمان کی نیوز کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے: بلاول بھٹو 

05:24 PM, 14 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس کو جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے دیا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے ۔ جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنا نہ صرف ہر ادارے بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو متنازعہ سے آئینی کردار کی طرف منتقل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا جواب جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے۔ اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔

مزیدخبریں