دورہ پاکستان کے وقت آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

دورہ پاکستان کے وقت آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد:  پولیس نے آسٹریلوی ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کی  سرفراز کالونی کے رہائشی ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، اس نے آسٹریلوی وزارت داخلہ کو فون کر کے  پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔ 

پولیس اسٹیشن غلام محمد آباد کے ایس ایچ او  رانا مظہر الحق نے سپیشل برانچ کی رپورٹ پر ملزم کو گرفتار کر کے  موبائل فون برآمد کر لیا جو اس نے آسٹریلوی وزارت داخلہ کو فون کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ملزم کیخلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں