وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے 4 وزراءاور ایک مشیر کو برطرف کر دیا

12:29 PM, 14 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے مس کنڈکٹ، بدعنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے 4 وزراءاور ایک مشیر کو برطرف کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق برطرف وزراءمیں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس، عبد الماجد خان، علی شان سونی اور خواجہ فاروق جبکہ برطرف مشیر میں چوہدری محمد اکبر شامل ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ہی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو مستعفی ہونے سے روک دیا ہے ۔ سردار عبدالقیوم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد بڑی سازش ہے اور اسے ثابت کروں گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا جبکہ اس معاملے میں شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں