750روپے کے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کل ہوگی

12:10 PM, 14 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پرائز بانڈز کی قراندازی میں حصہ لینے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ، 750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل 15اپریل کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام 750روپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کل 15 اپریل  کو کراچی میں ہوگی جو رواں سال کی  پانچویں  اورمجموعی طورپر89ویں قرعہ اندازی ہے۔

واضح رہے کہ  750روپے مالیت کے انعامی بانڈ ز میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے ہے ، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے ہے اور ان کی تعداد تین ہے جبکہ  تیسرا انعام میں9300روپے  ہے جن کی تعداد 1696 ہے۔

مزیدخبریں