اوورسیز پاکستانیوں نے مارچ میں ترسیلات زر بھجوانے کا ریکارڈ قائم کردیا

10:39 AM, 14 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں ترسیلات زر بھجوانے کا ریکارڈ قائم کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ماہ مارچ کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے  2 ارب 80 کروڑ ڈالر بھیجے  جو کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے  میں اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی  جانے والی رقوم میں 7 فیصد سے زائد اضافہ ہے ۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 23 ارب ڈالر ترسیلات زر کی صورت میں بھیجے ہیں ۔

مزیدخبریں