لاہور: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں ترسیلات زر بھجوانے کا ریکارڈ قائم کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماہ مارچ کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر بھیجے جو کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم میں 7 فیصد سے زائد اضافہ ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 23 ارب ڈالر ترسیلات زر کی صورت میں بھیجے ہیں ۔