گارڈز کا حساس ادارے کے افسر پر مبینہ تشدد ، خواجہ سلمان رفیق کا ردِ عمل آگیا

09:58 AM, 14 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی  وزیرخواجہ سلمان رفیق نے اپنے  گارڈز کے ہاتھوں ایک  حساس ادارے کے افسر پر مبینہ تشدد  کے واقعے سے اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کے حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق نے لکھا کہ ’ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ٹرولزاورانکے حامی چینل پر ایک حساس ادارے کے افسر پر میری موجودگی میں میرے گارڈز کے ہاتھوں تشددکے حوالے سے پھیلایا جانیوالا مواد بے بنیاد جھوٹ اور لغوہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں بغیر گارڈز کے سفر کرتاہوں ، میراایسے کسی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

https://twitter.com/SalmanRafiquePK/status/1514369954027646981?s=20&t=xeKi_xBuPEfrU1gkdeL8Uw
خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ ’ہم عدم تشددپر یقین رکھتے ہیں، تشدد کی ہر کارروائی قابل مذمت ہے‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں ایک حساس ادارے کے افسر کو لینڈ کروزر گاڑی کو اووٹنک کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا  تاہم لینڈ کروزر گاڑی اور اس میں سوار گارڈز لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کیساتھ تھے جن کی گاڑی مبینہ طور پر پیچھے موجود تھی۔ تاہم اب لیگی رہنما نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ْ

مزیدخبریں