لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے اپنے گارڈز کے ہاتھوں ایک حساس ادارے کے افسر پر مبینہ تشدد کے واقعے سے اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کے حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق نے لکھا کہ ’ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ٹرولزاورانکے حامی چینل پر ایک حساس ادارے کے افسر پر میری موجودگی میں میرے گارڈز کے ہاتھوں تشددکے حوالے سے پھیلایا جانیوالا مواد بے بنیاد جھوٹ اور لغوہے۔‘
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ٹرولزکیجانب سےاور انکے حامی چینل پر ایک حساس ادارے کے افسر پر میری موجودگی میں میرے گارڈز کے ھاتھوں تشددکے حوالہ سے پھیلایا جانیوالا مواد بے بنیاد جھوٹ اور لغو ھے-
— Khawaja Salman Rafique (@SalmanRafiquePK) April 13, 2022
واضح رھے کہ میں بغیر گارڈز کے سفر کرتاھوں - میراایسے کسی واقعہ سے کوٸ تعلق نہ ھے-
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں بغیر گارڈز کے سفر کرتاہوں ، میراایسے کسی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘
@KhSaad_Rafique sb, are these your brother Salman Rafique's guards that are brutally torturing Major Harris in Lahore?
— Aniqa Nisar (@AniqaNisar) April 14, 2022
This is highly condemnable!
Noone has the right to raise a hand on a citizen let alone a defender of the nation.
Immediate action MUST be taken. pic.twitter.com/tka58U3Opx
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں ایک حساس ادارے کے افسر کو لینڈ کروزر گاڑی کو اووٹنک کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تاہم لینڈ کروزر گاڑی اور اس میں سوار گارڈز لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کیساتھ تھے جن کی گاڑی مبینہ طور پر پیچھے موجود تھی۔ تاہم اب لیگی رہنما نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ْ