ایف بی آر کی سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کو بقایہ جات جمع کرانے کی ہدایت

09:50 AM, 14 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کریڈٹ نوٹس کا مسئلہ حل کر لیا ہے اور رجسٹرڈ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بقایہ جات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کو ترجیحاً بقایا جات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ افراد بلاتاخیر جلد سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں۔ 
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس صارفین کو سہولیات پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں اور صارفین کیلئے پالیسی اور عملی سطح پر کئی تخلیقی منصوبے جاری ہیں ۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کاروباری طبقے کیلئے کاروبار میں آسانی چاہتے ہیں جبکہ بروقت ٹیکس ادائیگی کا کلچر پروان چڑھانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ 

مزیدخبریں