گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے رکشہ ڈرائیور نے انوکھا حل نکال لیا

گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے رکشہ ڈرائیور نے انوکھا حل نکال لیا

کلکتہ: بھارتی ریاست بنگال کے شہر کلکتہ میں ایک رکشہ ڈرائیور نے گرمی کے توڑ کا انوکھا حل نکال لیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا میں ایک رکشہ ڈرائیور  نے گرمی سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے رکشے کی چھت ایک’ چھوٹا باغ‘ بنا لیا جس میں گھاس کے ساتھ ساتھ مختلف پودے بھی لگائے گئے ہیں تاکہ دھوپ سے بچا جا سکے  تاہم  رکشہ سب کی  توجہ کا مرکز بن گیا ۔

رکشہ کی سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اپنے رکشے میں موجود ہے اور چھت پر گھاس اور پودے نظر آرہے ہیں۔ لوگوں کو کہنا ہے کہ گرمی سے بچنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔

مصنف کے بارے میں