لاہور: ترجمان پاکستان مسلم لیگ( ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ منصوبہ نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا، 2018 میں مکمل ہونا تھا لیکن کئی سال کی تاخیر کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اسی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی اے کو جلد میٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم دے دیا، بہارہ کہو اور روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس چلانے اور موٹروے منصوبہ کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا بھی حکم دیا۔