لاہور :ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی مساجد میں نئی پاپندی عائد کر دی گئی ،پنجا ب حکومت نے ماسک کے بغیر مساجد میں پابندی عائد کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان شروع ہوتے ہی نئے ایس او پیز جاری کردئیے ہیں ،محکمہ صحت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مساجد ،بازار اور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا ہے ،نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی بھی اجاز ت نہ ہو گی ۔
نئے ایس او پیز کے مطابق 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے ، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
پنجاب حکومت نے بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے محکمہ صحت نےنوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد ، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا کیوں کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ، 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے ، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق قالین کی بجائےفرش پرنمازادا کی جائے اور گھروں سے جائے نمازلانے کی اجازت ہے ، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں ، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے ، اس کے علاوہ مساجد ، عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں ، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکی ہدایات کو مناسب مقامات پرآویزاں کیا جائے ، بازاروں ، مساجد میں آنے جانے کے لیے الگ الگ راستے بنائے جائیں ، مساجد ، ا مام بارگاہوں میں صحن یا کھلی جگہوں پرعبادت کا اہتمام کیا جائے جب کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کےلیے جگہ مختص کی جائے ۔
ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ، 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے ، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔