دبئی میں 2023 میں جدید ترین خود کار گاڑیاں چلیں گی

03:15 PM, 14 Apr, 2021

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی اہم ترین ریاست  دبئی میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں چلائی جائیں گی ، بین الااقوامی کمپنی کروز نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2023 میں دبئی میں اپنے روبوٹیکسیز کی سروس شروع کردے گی۔

دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 2023 تک امارات میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں چلانے کے لیے جنرل موٹرز کے ایک یونٹ " کروز"  کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔جس کے بعد دبئی امریکا سے باہر سیلف ڈرائیونگ وہیکلز آپریٹ کرنے والا  پہلا مقام بن جائے گا۔

کروز اور دبئی کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دعوی کیا ہے کہ 2030 تک 4000 سیلف ڈرائیونگ ٹیکسیاں چلیں گی۔ 2029 تک  امارات میں " کروز"  واحد روبوٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہوگی۔

شہزادہ حمدان بن محمد آل مکتوم نے کہا ہے کہ دبئی میں مکمل ٹرانسپورٹیشن کا 25 فیصد 2030 تک سیلف ڈرائیونگ وہیکلز میں تبدیل کرنا ہدف تھا۔

امارتی ولی عہد نے مزید  کہا ہے  کہ  دبئی کا مقصد  ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کو سالانہ 900 ملین درہم تک کم کرنا اور اس وقت تک کاربن کے اخراج کو 12 فیصد سالانہ کم کرنا ہے۔

مزیدخبریں