قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: وزیرداخلہ

01:36 PM, 14 Apr, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس میں شیخ رشید  نے ہدایت کی کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔وزیر داخلہ کے مطابق موٹرویز ، جی ٹی روڈ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کیلئے کلیئر کرالی گئیں ہیں ، رینجرز نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر بہت زبردست کام کیا ۔

یادرہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں تیسرے روز بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے ، کئی اہم شاہراہیں بدستور ٹریفک کے لئے بند ہیں ، اس صورتحال میں شہری اذیت کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ۔

لاہور میں داروغہ والا ، نیازی شہید روڈ ، کچا جیل روڈ ، پلی ون وے ، شاد باغ ، چونگی امر سدھو ، موہلنوال ، بھٹہ چوک ، یتیم خانہ چوک ، مانگا منڈی ملتان روڈ ، کرول گھاٹی جانب رنگ روڈ ، بتی چوک جانب محمود بوٹی رنگ روڈ ، شنگھائی پل ، کماہاں روڈ اور سکیم موڑ بھی بدستور ٹریفک کے لیے بند ہے جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزیدخبریں