ایک بٹ کوائن ستانوے لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے لگا

11:31 AM, 14 Apr, 2021

نیویار ک : گزشتہ سال بٹ کوائن کی قیمت میں ایک سوسولہ ( 116) فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر سے 63 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے جس کی قیمت پاکستان روپوں میں ستانوے لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ۔ 

کرپٹو کرنسی کوائن بیس وال اسٹریٹ کے نیس ڈیک انڈیکس میں اس کے حصص لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے ، رواں سال کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں ایک سوسولہ فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ 

سوئس ماہر کے مطابق نیس ڈیک میں کوئان بیس کے لی ایک اچھا آغاز روائیتی مالیاتی ایونیو اور متبادل کرپٹو راستے کے درمیان پہلا باضابطہ ہو ا ہے ۔ 

سوئس ماہر نے مزید کہا کہ اسی طرح نیس ڈیک میں ایک کامیاب اضافہ روایتی سرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسیوں کو قبول کرنے کا عمل بننا چاہیے تاہم اسٹاک مارکیٹس اس دوران مہنگائی کے خدشات سے دوچار ہیں۔

مزیدخبریں