سینچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی 20 ٹاکرا آج ہو گا۔میچ شام ساڑھے پانچ بجے سینچورین کے میدان میں کھیلا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے ۔ قومی ٹیم نے میچ کیلئے بھرپور پریکٹس کی ۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میں پروٹیز نے شاہینوں کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔اب تک کھیلے جانے والے د و میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے جس کے بعد 4 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقہ کے باولرز نے پاکستانی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ پاکستانی ٹیم مقررہ20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی ۔
کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ نے 32 رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے جاریحانہ انداز اپنایا اور صرف 14 اوورز میں ہدف مکمل کر لیا ۔ ایڈین مرکرم نے 54 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ کپتان کلاسن 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے