سلنڈر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی

08:09 AM, 14 Apr, 2021

ڈسکہ میں  تین روز قبل گیس سلنڈروں کی دکان میں دھماکے میں زخمی ہونے والے دو اور نوجوان دم توڑ گئے، اس طرح  جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں احمد علی  عمیر،عثمان  اور زمان شامل ہیں۔  چاروں نوجوانوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا ۔جاں بحق ہونے والے عمیر اور علی احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی.

عثمان اور زمان کی نماز جنازہ کل جنڈو میں ادا کی جائے گی۔ گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کے دوران ہونے والا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے اس سے پہلے  سمبڑیال روڈ پرمالک دکان کےدو معزور بچے جل کر کوئلہ بن گئے تھے۔

مزیدخبریں