اسپین، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاکھوں لوگ کا م پر لوٹ گئے

اسپین، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاکھوں لوگ کا م پر لوٹ گئے

اسپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاکھوں لوگ کام پر لوٹ گئے ہیں۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق صرف میڈرڈ میں 3 لاکھ کے قریب افراد کام پر واپس لوٹے ہیں جبکہ فیکٹری اور تعمیراتی مزدوروں کو بھی کام پر لوٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے لا ک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگوں کو خود اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے کاموں پرجا سکتے ہیں، لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اسپین میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد ایک ساتھ باہر آئی ہو۔
اسپین کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جس کے بعد اب تک وہاں 1 لاکھ 70 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 17 ہزارسے زیادہ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ہلاکتوں کے لحاظ سے بھی اسپین تیسرے نمبر پر ہے۔اسپین میں وائرس میں مبتلا 64 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ ساڑھے 7 ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسپین میں اب تک 6 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپین وہ یورپی ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔ اسپین کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے 15 ہزار ڈاکٹرز اور نرسز کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ لیکن اب اسپن سے اچھی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق ہسپانوی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤ ن میں نرمی کی گئی ہے اور لوگوں کو کا م پر جانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق صرف میڈرڈ میں 3 لاکھ کے قریب افراد کام پر واپس لوٹے ہیں جبکہ فیکٹری اور تعمیراتی مزدوروں کو بھی کام پر لوٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔