شیخوپورہ میں پولیس وین الٹ گئی،4 اہلکار جاں بحق،6زخمی

02:38 PM, 14 Apr, 2019

شیخو پورہ :فیصل آباد روڈ پر پولیس وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ زیر حراست ملزم بھی شدید زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ گلبرگ کے اہلکارفیصل آباد سے اشتہاری مجرم گرفتار کرکے لاہور آ رہے تھے کہ بھکھی کے قریب پولیس وین حادثے کاشکار ہوگئی۔

حادثے میں 3 پولیس اہلکار ٹرینی اے ایس آئی اسد الرحمان،ہیڈ کانسٹیبل مجاہد الحسن اور کانسٹیبل کوثر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ سب انسپکٹر غلام مصطفٰی، ٹی اے ایس تفہیم مہدی، پولیس وین ڈرائیور اکبر خان، شاہد محمود، عامر سجاد،اکرم اور مشرف زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سب انسپکٹر غلام مصطفٰی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مزیدخبریں