لندن :سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے لندن میں ایشین لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ وصول کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق1992 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ ، قد چھوٹا مگر کارنامے بڑے بڑے ،اپنی گگلی سے بلے بازوں کو تگنی کاناچ نچانے والے مشتاق احمد کیلئے ایشین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔
مشتاق احمد نے لندن میں اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر نے ایوارڈ پاکستانی قوم کے نام کر دیا جبکہ مشتاق احمد نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف بھی کی۔
مشتاق احمد کو کرکٹ کیلئے بے پناہ خدمات اور جادوگر سپنر اور گگلی ماسٹر کے القابات سے بھی نوازا گیا۔