فیس بک نے بڑی تبدیلی کردی،انقلابی قدم اٹھالیا،صارفین کی بڑی مشکل حل

11:14 AM, 14 Apr, 2019

کیلیفورنیا : سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ وہ اپنے مر جانے والے صارفین کے دوستوں اور رشتہ داروں کو وصول ہونے والے نوٹیفیکیشنز کے ایک عام اور پریشان کن مسئلے کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے حل کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ مرنے جانے والے لوگوں کو تقریبات پر بلانے کے یا سالگرہ کی مبارک باد دینے کے مشورے روکنا چاہتے ہیں۔لوگوں کی پروفائل پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’ٹرِبیوٹ‘ کا علیحدہ حصہ ہو گا اور ان لوگوں کی ٹائم لائن ویسے ہی رہے گی جیسے انھوں نے چھوڑی تھی۔

فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ فیس بک ایسی جگہ بن کر رہے جہاں ہمارے پیاروں کی یادیں برقرار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نمائندے کسی کے مرنے کے بعد ان کے ٹربیوٹس سیکشن کو معتدل کر سکیں گے، لوگوں کے نام کے ٹیگ لگا اور ہٹا سکیں گے اور یہ اختیار بھی رکھیں گے کہ لکھی گئی چیزوں کو کون پڑھ سکتا ہے اور کون نہیں۔اس سے وہ ایسے مواد کو فلٹر کر سکیں گے جو شاید مرنے والے کے خاندان اور دوستوں کے لیے دیکھنا مشکل ہو۔

مزیدخبریں