ڈھاکا: بنگلہ دیش میں صفائی ستھرائی کیلئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا تو شہریوں نے دارالحکومت ڈھاکا میں صفائی کرکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہروں میں صفائی ستھرائی کے لیے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا تو دارالحکومت ڈھاکا میں 15 ہزار افراد جھاڑو اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور شہر میں صفائی کرکے گنیز بُک میں نام درج کرا لیا۔
بنگلہ دیش میں چلائی جانی والی صفائی ستھرائی کی آگاہی مہم میں شہریوں نے حصہ لے کر اس بات کو واضح کر دیا کہ صاف ستھرا ماحول، توانا قوم کو جنم دیتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ریاست گجرات میں 5 ہزار بھارتیوں نے صفائی کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔