اسلام آباد: پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ ، میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم لیس ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو کہ 700 کلومیٹر تک ہدف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔
بابر کروز میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم لیس ہے، میزائل سامنے آنے والی کسی رکاوٹ کی صورت میں سمت بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چیئرمین نیسکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا، صدر مملکت، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔