کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ ، آرمی چیف کی پاس آئوٹ کیڈٹس کو مبارکباد

کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ ، آرمی چیف کی پاس آئوٹ کیڈٹس کو مبارکباد
کیپشن: image by YouTube ispr

راولپنڈی : پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف کی پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی ۔

تفصیلات کے مطابق ملٹری اکیڈمی کاکول میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر  بھرپور  توجہ دیں۔

انھوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد اب آپ پر اہم ذمہ داریاں ہیں ، اپنی صلاحیتوں کا بھر پور  انداز میں مظاہرہ  کریں ، دور حاضر میں  جدید جنگی رجحانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آئوٹ ہونے والوں میں سعودی عرب کے کیڈٹس بھی شامل ہیں ۔