وفاقی پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

05:19 PM, 14 Apr, 2018

اسلام آباد : وفاقی پولیس نے انٹیلی جنس رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر G-14سے 2خود کش جیکٹس، 5گرنیڈ،2پستول اور 106گولیاں برآمد کرکے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے برآمد کی گئی خود کش جیکٹس اور بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا،نامعلوم دہشت گرد حدف تک پہنچنے میں ناکامی پر دھماکہ خیز مواد اور خود کش جیکٹس پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، نامعلوم دہشت گرد سیکٹر جی 14کے ویرانے میں دو خود کش جیکٹس جن میں سے ایک خودکش جیکٹ کا وزن 6سے 8کلوگرام ہے اور اس میں انتہائی خطرناک مواد ڈالا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کے دوران دو خودکش جیکٹس، 5گرنیڈ،2پستول اور 106گولیاں،2بال بیرنگ اور فیوز برآمد کئے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے نامعلوم دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام ہوئے جس کے باعث وہ خود کش جیکٹس اور بارودی مواد پھینک کر فرار ہو گئے ۔

مزیدخبریں