پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میچ میں امپائرز آپس میں لڑ پڑے

03:26 PM, 14 Apr, 2018

لاہور: پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میچ میں امپائرز آپس میں جھگڑ پڑے ایک امپائر نے دوسرے کو بوتل دے ماری ۔پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور پر گروپ ’’ڈی‘‘ کے ایک میچ میں برائٹو اور غنی گلاس کی ٹیمیں مقابل تھیں،اس دوران ایک دوسرے کے فیصلوں پر ناراض امپائرزمیدان میں بھی اپنی دھن میں مگن نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال احمد ورک پی ٹی آئی میں شامل  

میچ کا نتیجہ نکلنے کا کوئی امکان نہیں تھا جس پر محمد باسط نے کہا کہ کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیں، قیصر خان نے اصرار کیا کہ جتنا بھی وقت ہے اوورز کرواؤں گا، بعد ازاں کھیل کے اختتام پر دونوں میں تلخ جملوں اور الزامات کا تبادلہ ہوا۔باسط نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ تم کس کی پشت پناہی کی وجہ سے ایسا کررہے ہو، معاملہ آگے بڑھا تو انھوں نے قیصر خان کو مبینہ طور پر بوتل بھی دے ماری،میچ ریفری علی نقوی یہ منظر دیکھتے رہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوتے ہیں جو اچھی روایت نہیں:وزیراعظم
 ایک کرکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس واقعے پر وہاں موجود کھلاڑی حیران و پریشان رہ گئے،ان کا کہنا تھا کہ فیصلوں پر اتفاق نہ بھی ہوتو کبھی امپائرز کو اس طرح جھگڑتے نہیں دیکھا، عجیب صورتحال سب کیلیے ہی تشویش کا سبب بنی۔

ذرائع کے مطابق قیصر خان نے باسط کی جانب سے پھینکی گئی ۔بوتل کی موبائل پر تصویر اتاری اور اس کو محفوظ بھی کرلیا،انھوں نے اس ناخوشگوار واقعے کی بورڈ کو رپورٹ کردی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں