کراچی:وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے اگلے انتخابات میں ن لیگ کو منتخب کیا توہم صوبے کی تقدیر بدل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:35سال میں پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ اب دوں گا :چودھری نثار کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کراچی میں گورنر محمد زبیر اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کی اور مزارقائد پر حاضری بھی دی۔اس موقع پر ن لیگ کے صدر نے کہا کہ سندھ کے عوام نے اگلے انتخابات میں ن لیگ کو منتخب کیا توہم صوبے کی تقدیر بدل دیں گے،کراچی کو کسی کی نظر لگ گئی اورہر طرف کچراہے۔شہرقائد کی روشنیاں واپس لانے کے لئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کے معروف پنجابی گلوکارو اداکار پرمیش ورما فائرنگ سے شدید زخمی
شہبازشریف نے مزارقائد پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے وژن پر چلانا ہوگا۔اس سے پہلے انہوں نے گورنر ہاو¿س میں گورنر سندھ محمد زبیراور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیںاورسیاسی صورتحال،امن و امان میں بہتری،ترقیاتی منصوبوں اوردیگرامور پرگفتگوہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا
شہبازشریف کاکہناتھاکہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو سندھ کے تمام شہروں کی حالت بدل دیں گے۔صنعت کاروں اور کارکنوں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں میں شہبازشریف نے کہااگر صوبے کے عوام نے اگلے انتخابات میں منتخب کیا تو سندھ کی تقدیر بدل دیں گے۔شہرقائد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں