لندن:برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے شام پر حملے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ اس لئے کیا گیا کیونکہ شامی حکومت نے اپنی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے اور کیمیائی حملے کے ثبوت موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ ،فرانس اور برطانیہ کے شام میں مشترکہ حملے کی ویڈیو سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے نیوز بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں حملے کا فیصلہ درست تھا،کئی ممالک نے ہمارا ساتھ دیا، شام کو بار بار کیمیائی حملے سے روکا گیا، کیمیائی حملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کے معروف پنجابی گلوکارو اداکار پرمیش ورما فائرنگ سے شدید زخمی
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ ملی، شام کے خلاف اقوام متحدہ کے ذریعے کارروائی کو روس ویٹو کرتا آ رہا ہے،روسی رویے کے بعد شام پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا
تھریسامے کا کہنا تھا کہ ، بشارالاسد کے خلاف کارروائی قانونی اور جائز ہے، امریکہ کے ساتھ مل کر شام میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا، حملے کا مقصد مستقبل میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کو روکنا ہے، شامی حکومت کی تبدیلی نہیں ،کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنا ہمارے مفاد میں ہے جبکہ شام کے بحران کے سیاسی حل کیلئے پرامید ہیں اورکوشش کی گئی حملے میں جانی نقصان کم سے کم ہو۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ملکر شام پر حملہ کردیا
خیال رہے کہ گزشتہ شب برطانیہ نے فرانس اور امریکہ کے ساتھ ملکر شام پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں