وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان نے رضاکارانہ طور پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

01:28 PM, 14 Apr, 2018

لاہور:وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان نے رضاکارانہ طور پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وی سی کی تعیناتی کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت ہوئی جس کے دوران وی سی پروفیسر فیصل مسعود نے رضاکارانہ طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا جبکہ عدالت نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی میں سینئر ترین پروفیسر کو فوری طور پر قائم مقام وی سی تعینات کرنے کا حکم دیدیا ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے معروف پنجابی گلوکارو اداکار پرمیش ورما فائرنگ سے شدید زخمی

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یو ایچ ایس کے قائم مقام وی سی ڈاکٹر فیصل مسعود سے امید کرتے ہیں وہ بھی اپنا عہدہ رضاکارانہ طور پر چھوڑ دیں گے سپریم کورٹ نے پروفیسر فیصل مسعود کو استعفیٰ کے لئے دو دن سوچنے کا وقت دیا تھا جس کے بعدفیصل مسعود نے اپنا استعفیٰ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں