آج کے دن پیدا ہونے والے معروف کرکٹرز کون ہیں ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

01:16 PM, 14 Apr, 2018

لاہور: انسان کے اپنے یوم پیدائش سے زیادہ اہم دن اس کے لئے اور کون سا ہو سکتا ہے ۔ یہ دن باربار آتا ہے اور انسان کو خوشی اور دکھ  کے ملے جلے جذبات سے بھر جاتا ہے ۔ ہر سال لوٹ کر آنے والی سالگرہ زندگی کے گزرنے اور موت سے قریب ہونے کے احساس کو بھی شدید کرتی ہے اور زندگی کے نئے پڑاؤ کی طرف بڑھنے کی خوشی کو بھی محسوس کرتی ہے ۔
دنیائے کرکٹ میں کئی بڑے نام آج کے دن پیدا ہوئے ان میں سے کچھ کرکٹرز نے کرکٹ کی دنیا عرصے تک اپنی دھاک بٹھائی رکھی اور کئی کرکٹرز آج بھی اپنی غیر معمولی کارکردگی سے حریف کھلاڑیوں کےلیے خوف کی علامت تصور کیے جاتے ہیں ۔آج ہم آپ کو ان کرکٹرز کے متعلق اگاہی فراہم کریں جو 14 اپریل کو پیدا ہوئے۔

ان کرکٹرز میں سب سے پہلے آسٹریلوی کرکٹر سڈنی ایڈورڈ گریگوری آتے ہیں جو 14 اپریل 1870کو سڈنی میں پیدا ہوئے ۔یہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 58 ٹیسٹ میچز کھلیے ہیں جن میں 52 انگلینڈ کیخلاف کھیلے ہیں ایڈورڈ گریگوری یکم اپریل 1929 کو سڈنی میں وفات پا گئے ۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی کھلاڑی باب میسی کا نام آتا ہے ۔ باب میسی 14 اپریل 1947 آسٹریلیا میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے چھ ٹیسٹ میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ لیا ۔میسی نے اپنے ڈیبیو میچ ایشز سیریز میں انگلینڈ کیخلاف کیا اور انہوں نے اس میچ میں136 رنز کے عوض 16 وکٹیں حاصل کیں



اس فہرست میں تیسرا نمبر ایک اور آسٹریلین کرکٹر کا آتا ہے ۔ کریگ جان میک ڈرمٹ 14 اپریل 1965 کو کوئینز لینڈ آسٹریلیا میں پیدا ہوئے ، انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 71 ٹیسٹ اور 138 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں ۔ ابھی آسٹریلیا کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کرکٹ کی خدمت کر رہے ہیں ۔

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر اور ٹی 20 اسپیشلٹ عمر گل اور جنوبی افریقی جارح مزاج بلے باز جے پی ڈومینی کی یوم پیدائش تو مشترک ہے ہین لیکن ان کی پیدائش کا سن بھی ایک جیسا ہے ۔ عمر گل اور جے پی ڈومینی 14 اپریل 1984 کو پیدا ہوئے ۔


عمر گل نے 2003 میں بنگلہ دیش کیخلاف کراچی میں اپنا ڈیبیو میچ کھیلا پاکستان کی جانب سے 47 ٹیسٹ ،130ون ڈے اور 60 ٹی 20 میچ کھیلنے والے عمر اکمل کو  یہ اعزاز حاصل ہے انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 5 رنز ددیکر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے میں عمر گل تیسرے نمبر پر ہیں۔


جے پی ڈومینی اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2008 میں آسٹریلیا کیخلاف کیا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے 46 ٹیسٹ ،146 ون ڈے اور 884 ٹی 20 میچز کھیلنے والے جے پی ڈومینی کرکٹ کی تمام فارمیٹس میں ایک موزوں بلے باز کی حثییت رکھتے ہیں ۔جے پی ڈومینی جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر ہیں اور ان کے پاس یہ اعزاز بھی ہے کہ  ٹی 20 کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے آٹھ گیندوں بازوں میں ان کا نام بھی شمار ہوتا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں