لاہور: انسان کے اپنے یوم پیدائش سے زیادہ اہم دن اس کے لئے اور کون سا ہو سکتا ہے ۔ یہ دن باربار آتا ہے اور انسان کو خوشی اور دکھ کے ملے جلے جذبات سے بھر جاتا ہے ۔ ہر سال لوٹ کر آنے والی سالگرہ زندگی کے گزرنے اور موت سے قریب ہونے کے احساس کو بھی شدید کرتی ہے اور زندگی کے نئے پڑاؤ کی طرف بڑھنے کی خوشی کو بھی محسوس کرتی ہے ۔
دنیائے کرکٹ میں کئی بڑے نام آج کے دن پیدا ہوئے ان میں سے کچھ کرکٹرز نے کرکٹ کی دنیا عرصے تک اپنی دھاک بٹھائی رکھی اور کئی کرکٹرز آج بھی اپنی غیر معمولی کارکردگی سے حریف کھلاڑیوں کےلیے خوف کی علامت تصور کیے جاتے ہیں ۔آج ہم آپ کو ان کرکٹرز کے متعلق اگاہی فراہم کریں جو 14 اپریل کو پیدا ہوئے۔
ان کرکٹرز میں سب سے پہلے آسٹریلوی کرکٹر سڈنی ایڈورڈ گریگوری آتے ہیں جو 14 اپریل 1870کو سڈنی میں پیدا ہوئے ۔یہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 58 ٹیسٹ میچز کھلیے ہیں جن میں 52 انگلینڈ کیخلاف کھیلے ہیں ایڈورڈ گریگوری یکم اپریل 1929 کو سڈنی میں وفات پا گئے ۔
#OnThisDay in 1870, Syd Gregory was born. He played 58 Tests for Australia, 52 of them against England - the most Ashes Tests by any player from either side. pic.twitter.com/KQEhDZGo8A
— ICC (@ICC) April 14, 2018
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی کھلاڑی باب میسی کا نام آتا ہے ۔ باب میسی 14 اپریل 1947 آسٹریلیا میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے چھ ٹیسٹ میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ لیا ۔میسی نے اپنے ڈیبیو میچ ایشز سیریز میں انگلینڈ کیخلاف کیا اور انہوں نے اس میچ میں136 رنز کے عوض 16 وکٹیں حاصل کیں
His 16/137 for Australia against England at Lord's in 1972 were the best figures by a bowler on Test debut until Narendra Hirwani did it for one run less 15 years later - happy birthday to Bob Massie! pic.twitter.com/9LmT8iuPo8
— ICC (@ICC) April 13, 2018
اس فہرست میں تیسرا نمبر ایک اور آسٹریلین کرکٹر کا آتا ہے ۔ کریگ جان میک ڈرمٹ 14 اپریل 1965 کو کوئینز لینڈ آسٹریلیا میں پیدا ہوئے ، انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 71 ٹیسٹ اور 138 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں ۔ ابھی آسٹریلیا کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کرکٹ کی خدمت کر رہے ہیں ۔
With 291 Test wickets and 203 in ODIs, he was one of Australia's top fast bowlers in the 1980s and 90s.
— ICC (@ICC) April 14, 2018
Happy birthday @c_mcdermott328! pic.twitter.com/xbyD5rGljv
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر اور ٹی 20 اسپیشلٹ عمر گل اور جنوبی افریقی جارح مزاج بلے باز جے پی ڈومینی کی یوم پیدائش تو مشترک ہے ہین لیکن ان کی پیدائش کا سن بھی ایک جیسا ہے ۔ عمر گل اور جے پی ڈومینی 14 اپریل 1984 کو پیدا ہوئے ۔
The leading wicket taker at #WT20 in 2007 and 2009, he's the third-highest wicket taker in T20Is with a brilliant best of 5/6 - which he's done twice!
— ICC (@ICC) April 14, 2018
Happy birthday @mdk_gul! pic.twitter.com/MY6eMyAAhx
عمر گل نے 2003 میں بنگلہ دیش کیخلاف کراچی میں اپنا ڈیبیو میچ کھیلا پاکستان کی جانب سے 47 ٹیسٹ ،130ون ڈے اور 60 ٹی 20 میچ کھیلنے والے عمر اکمل کو یہ اعزاز حاصل ہے انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 5 رنز ددیکر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے میں عمر گل تیسرے نمبر پر ہیں۔
He's South Africa's record run-scorer in T20Is and is one of eight players to take a hat-trick at the @cricketworldcup!
— ICC (@ICC) April 14, 2018
Happy birthday to @jpduminy21! pic.twitter.com/WYsaSn7aJJ
جے پی ڈومینی اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2008 میں آسٹریلیا کیخلاف کیا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے 46 ٹیسٹ ،146 ون ڈے اور 884 ٹی 20 میچز کھیلنے والے جے پی ڈومینی کرکٹ کی تمام فارمیٹس میں ایک موزوں بلے باز کی حثییت رکھتے ہیں ۔جے پی ڈومینی جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر ہیں اور ان کے پاس یہ اعزاز بھی ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے آٹھ گیندوں بازوں میں ان کا نام بھی شمار ہوتا ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں