بھارت کے معروف پنجابی گلوکارو اداکار پرمیش ورما فائرنگ سے شدید زخمی

01:07 PM, 14 Apr, 2018

چندی گڑھ:معروف بھارتی گلوکار و اداکار پرمیش ورما پر سرعام گولیاں برساد یں گئیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سابق اداکارہ عائشہ خان کی میجر عقبہ کے ساتھ نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’گال نئی کڈنی‘ گانے سے شہر ت پانے والے گلوکار کو موہالی میں نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔پولیس حکام کے مطابق گلوکار و اداکار کو زخمی حالت میں موہالی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پرمیش ورما کو فائرنگ کے باعث ٹانگ پر گولی لگنے سے زخم آئے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

موہالی پولیس سپرٹنڈنٹ کلدیپ چاہل نے بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد کی جانب سے موہالی کے سیکٹر 91 کے علاقہ میں پرمیش ورما کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر واپس آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاست تامل ناڈو کی عوام نے چنائی میں میچز منعقد کرانے پر گراؤنڈ میں سانپ چھوڑنے کی دھمکی دیدی

ہسپتال ذرائع کے مطابق گلوکار کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پرمیش ورما گلوکاری کے ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں اور ان کی پنجابی فلم’راکی مینٹل‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں