میں ضیاء الحق کی آمریت میں شامل نہیں رہا، سعد رفیق

12:00 PM, 14 Apr, 2018

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا چالیس سال سے سیاست میں ہوں بچہ بچہ مجھے جانتا ہے اور میری سیاست سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن میرے خاندان کی سیاست سے نہیں کیونکہ جتنی آمریتیں آئیں میرے خاندان نے سامنا کیا اور میں ضیاء الحق کی آمریت میں شامل نہیں رہا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن، چیف جسٹس کا نجفی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریلوے پر بات کرنے آئے تھے اسی پر بات کرنا چاہتے ہیں اور ہم عدالت میں بلائے گئے تو نیک نیتی سے آئے ہیں کیونکہ میرے ساتھ کام کرنیوالے افسران نے دل وجان سے کام کیا اور آج ریلوے کے مسافروں میں 1 کروڑ 40 لاکھ اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی گورنر سندھ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے بتایا ریلوے کی کوئی ٹرین بند نہیں اور آج ریلوے 50 ارب روپے کماتی ہے اور خسارہ 35 ارب روپے ہے جبکہ ریلوے سنبھالی تو 18 ارب روپے آمدنی اور خسارہ زیادہ تھا۔ اس کے علاوہ ہم نے چھانٹی نہیں کی ریلوے میں پہلے سے لوگ زیادہ ہیں۔ ریلوے کے کارخانے میں 4 بوگیاں نہیں بنتی تھیں اب 1 ہزار سے زائد بوگیاں بنائی ہیں۔

وزیر ریلوے نے اپنی گفتگو میں کہا میں ریلوے سے تنخواہ نہیں لیتا، ٹی اے ڈی اے نہیں لیتا اور آدھی اسمبلی سفارش نہ ماننے پر مجھ سے ناراض ہے جبکہ خدا کرے کوئی آئے اور ہم سے زیادہ کام کر کے دکھائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں