معروف سابق اداکارہ عائشہ خان کی میجر عقبہ کے ساتھ نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

11:14 AM, 14 Apr, 2018

اسلام آباد:پاکستان کی معروف سابق اداکارہ کی میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے مباکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان میجر عقبہ ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں اور ان کے نکاح کی تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور دولہا دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔سابق اداکارہ نکاح کے موقع پر ہمیشہ کی طرح انتہائی خوبصورت اور پرکشش نظر آرہی تھی اور انہوں نے روایتی شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، انہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ریاست تامل ناڈو کی عوام نے چنائی میں میچز منعقد کرانے پر گراؤنڈ میں سانپ چھوڑنے کی دھمکی دیدی

خیال رہے کہ عائشہ خان کی شادی کی تقریباب کا گزشتہ روز آغاز ہوا تھا جب رسم حنا کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کے دوست احباب اور کچھ شوبز ستاروں نے شرکت کی۔عائشہ خان کے چاہنے والے ان کے نکاح پر بے حد خوش ہیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ملکر شام پر حملہ کردیا

واضح رہے کہ عائشہ خان کی رخصتی آج شب ہوگی جس میں شوبز ستارے بھی شرکت کریں گے جبکہ ولیمے کی تقریب کل 15 اپریل کو ہوگی،اداکارہ نے شادی کے باعث شوبز کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

عائشہ خان کے شوہر عقبہ حدید ملک بھی پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں جو کہ برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 ءمیں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ میجر عقبہ حدید ملک کے والد بریگیڈیئر حدید ملک کا تعلق بھی پاکستان آرمی سے ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں