کراچی :ملک کی بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم پاکستان) سے پنچھیوں کے اڑنے کا سلسلہ جاری ہے اور پارٹی کے ایک اور اہم رہنما شبیر قائم خانی نے خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ وہ آج پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی ) میں شامل ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ ،فرانس اور برطانیہ کے شام میں مشترکہ حملے کی ویڈیو سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق انتخابات کے نزدیک آتے ہیں ایم کیو ایم پاکستان کا شیرازہ بکھرتا نظر آرہا ہے اور اس کے ارکان ایک ایک کرکے پارٹی کو چھوڑتے جارہے ہیں جبکہ کئی رہنماﺅں نے خیر باد کہنے کا ارادہ کرتے ہوئے پی ایس پی کو اپنا اگلا گھر بنانے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا
ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی ،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما شبیرقائم خانی نے پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے وہ آج ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:صبا قمر نے سگریٹ سلگاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
واضح رہے کہ شبیر قائم خانی کے ایم کیو ایم چھوڑنے کی افواہوں کے بعد متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے ان سے ملاقات کی اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔شبیر قائم خانی وزیر ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔قبل ازیں ایم کیو ایم کے متعدد ارکان پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں