راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں 6 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع چمن، سریاب اور پشین میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: قوم طاقت کے بغیر اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے ، مولانا فضل الرحمن
آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد، بارودی سرنگیں اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے۔
مزید پڑھیں: تاحیات نااہلی کے بعد نواز شریف کی سیاست مزید مضبوط ہوگی:جاوید ہاشمی
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد یارو بازار میں پولیو ورکرز کی ٹیم اور ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں