پاک فوج کے کیڈٹ کا رائل ملٹری اکیڈمی برطانیہ میں اعزاز

08:46 AM, 14 Apr, 2018

راولپنڈی: پاک فوج کے کیڈٹ شیروز شاہد نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ برسٹ میں اوور سیز انٹرنیشنل میڈل کا اعزاز حاصل کر لیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ برسٹ برطانیہ کی جانب سے پاک فوج کے کیڈٹ شیروز شاہد کو اوور سیز انٹرنیشنل میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے شیروز شاہد کو اوورسیز انٹرنیشنل میڈل سے نوازا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری نثار کی ملاقات ، پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اوورسیز انٹرنیشنل میڈل ٹریننگ کے دوران تعلیم، اعلیٰ کارکردگی اور جسمانی فٹنس پر دیا جاتا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں