روینہ ٹنڈن نے کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں پھانسی پر بھارتی وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

10:58 PM, 14 Apr, 2017

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں پھانسی پر تلملا اٹھی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  سہارا لیتے ہوئے  ٹویٹ کی ہے کہ" کیا ہم آرام سے بیٹھے رہیں اور یادیو مرتے ہوئے دیکھیں؟“ .

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پکڑے جانیوالے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارتیوں کو تو جیسے آگ لگ گئی ہے پہلے اداکار رشی کپور نے تلملاتے ہوئے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پر پیغام جاری کیا تھا تو اب معروف اداکارہ روینہ ٹنڈنبھارتی  وزیراعظم نریندر مودی، وزیرخارجہ سشما سوراج اور وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سے سوال کیا ہے کہ ”کیا ہم آرام سے بیٹھے رہیں اور یادیو مرتے ہوئے دیکھیں؟

مزیدخبریں