نجم سیٹھی کا شاہد آفریدی کو ٹیلیفون، الودائی میچ کھلانے کیلئے بلا لیا

نجم سیٹھی کا شاہد آفریدی کو ٹیلیفون، الودائی میچ کھلانے کیلئے بلا لیا

کراچی:پی سی بی ایگزیکٹوکونسل کےچیئرمین نجم سیٹھی نےشاہدآفریدی کوفون کر کے لاہور بلا لیا.نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو الواعی میچ کھیلانے کیلئے ٹیلیفون کیا۔شایانِ شان طریقہ سے الوداع کرنے کیلئے لاہور میں بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو ٹیلیفون کیا جس میں شاہد آفریدی کو جلد لاہور آنے کی دعوت دی ۔شاہد آفریدی کے الودائی میچ کے حوالے سے ملاقات میں معاملات طے پائیں گے۔شاہد آفریدی کے بورڈ کے ساتھ گلے شکوے کام آ گئے اور بورڈ نےا نہیں بالآخر الودائی میچ کھلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجم سیٹھی نےشاہدآفریدی کوآئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاسفیربننےپرمبارکباد بھی دی.