نیو یارک: ناسا نے کہا ہے کہ مریخ کے لئے خلائی پروگرام کےلئے اورین ڈیپ سپیس کیپسول کے پہلے 2 مشنز کے لئے خلانوردوں کو مریخ کے مدار میں بھیجنے کے لئے تیار کیا جارہا ہے اس لئے اس میں تاخیر کا سامنا ہے۔
انسپکٹر جنرل کے ناسا دفتر کی طرف سے تکنیکی اور بجٹ چیلنجز رپورٹ کے مطابق بغیر کسی عملے کے اورین خلائی پروگرام کے پہلے مشن کا آغاز نومبر 2018 میں کیا جائے گا جبکہ دوسرا مشن خلانوردوں کو لے کر اگست 2021 تک بھیجنے کا تصور کیا جارہا ہے تاہم مریخ کے سفر پر ناسا کی ابتدائی ایکسپلوریشن مشن EM-1 اور EM-2 پرزیادہ لاگت اورتکنیکی مشکلات کے باعث لانچ کی تاریخوں کی منصوبہ بندی کو متاثر کرے گا۔
یورپین سپیس ایجنسی کی طرف سے اورین ماڈیول کی فراہمی ،ترقی سمیت کیپسول کی ہیٹ شیلڈ کے ڈیزائن کی تبدیلی سے تکنیکی مسائل کے باعث بھی تاخیر کا سامنا ہے ۔