لاہور: سابق صدر آصف زرداری پہلے پنجاب میں ان ایکشن ہوئے اب خیبرپختونخوا میں سرگرم رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے آصف زرداری نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مضبوط بنانے کا لائحہ عمل تیار کر لیا۔
آصف علی زرداری 24 اپریل کو مردان میں جلسہ کریں گے جبکہ اگلے روز مالاکنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ سابق صدر خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں کو اجلاسوں کے ذریعے بھی متحرک کریں گے۔
واضح رہے 2013 کے عام انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو خیبرپختونخوا میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی تھی اور میدان تحریک انصاف نے مار لیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں