نئی دہلی: ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدر آباد میں میچ کے بعد سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری مین آف دی میچ ایوارڈ دینا ہی بھول گئے، فاتح کپتان کے ساتھ بات کرنے کے بعد انہوں نے تقریب کو سمیٹنا شروع کیا جس پر کمنٹری باکس میں موجود کیون پیٹرسن اور مرلی کارتھک بھی قہقہے لگانے لگے۔
شاستری کو غلطی کا جلد ہی احساس ہوگیا اور انہوں نے ممبئی انڈینز کے فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کو ایوارڈ دیا۔ بعدازاں کیون پیٹرسن نے ٹویٹر پر انہیں چھیڑا جس پر روی شاستری نے جواب دیا کہ ایک مصروف ترین دن کے بعد آخر آپ کو ہنسی تو آئی۔