شعیب اختر نے حسن علی کو عامر اور وہاب سے خطرناک باولر قرار دے دیا

04:50 PM, 14 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے حسن علی کو محمد عامر اور وہاب ریاض سے بھی خطرناک باولر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسن علی بہت ہی زیادہ بہترین بالنگ کر رہا ہے۔حسن علی کو اب شہرت اور وکٹیں لینے کا مزہ آنے لگا ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ حسن علی بہت ہی زیادہ بہترین بالنگ کر رہا ہے اور اس وقت وہ محمد عامر اور وہاب ریاض سے بھی زیادہ خطرناک نظر آ رہا ہے اور ان دونوں سے کہیں زیادہ اچھی کاکردگی دکھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہترین بالنگ ردھم میں ہے اور تسلسل کے ساتھ وکٹیں لے رہا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اب اسے جو شہرت ملی ہے اس کا مزہ آ رہا ہے اور وکٹیں لینے پر جس طرح پاکستانی قوم اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے تعریف کی جاتی ہے، اس کی عادت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں