مصباح کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز کو کپتان بنایا جا سکتا ہے، شہریار خان

مصباح کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز کو کپتان بنایا جا سکتا ہے، شہریار خان

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یونس خان کی بہت قدر ہے جبکہ کپتان بننا اور بات ہے۔

مصباح کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز کو کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ناصر جمشید نے چکما دیا اور سامنے نہیں آئے اور ان سے بات کرنے کے لیے نمائندے انگلینڈ گئے تھے۔

شہریار خان نے کہا ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں ہماری ٹیسٹ ٹیم مضبوط ہے۔ ہمیں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں