کلبھوشن بھارتی شہری ہے، قونصلر تک رسائی دی جائے، بھارتی ہائی کمشنر

03:41 PM, 14 Apr, 2017

اسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے کہا کلبھوشن یادیو بھارتی شہری ہے اور قونصلر تک رسائی دی جائے۔ گوتم بمبا والے نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ کو بھارتی حکومت کے موقف سے بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے واضح رہے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 10 اپریل کو پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی۔

کلبھوشن یادیو کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی جبکہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے کلبھوشن یادیو کو سزا سنائی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجرم کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں