اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ رضا ربانی حکومتی رویے سے ناراض ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بطور چیئرمین سینیٹ احتجاجاً نے کام کرنا بند کر دیا ہے اور سرکاری پروٹوکول بھی واپس کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنا کل کا دورہ ایران بھی منسوخ کر دیا۔
حکومت نے منانے کی کوشش شروع کر دی ہیں۔ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق اور حکومتی وزراء نے ملاقات کی اور کام جاری رکھنے کی درخواست کی۔
واضح رہے 5 مارچ 2015 کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی چیئرمین سینیٹ اور مولانا عبدالغفوری حیدری ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں