نائیجریا: نائیجیریا کے شہر لاگوس میں محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے خالی فلیٹ پر چھاپہ مار کر فلیٹ کے خفیہ خانوں سے 43 ملین ڈالر سے زائد کی رقم برآمد کر لی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کو شک تھا کہ ایک فقیر خاتون جو کہ مسلسل اس فلیٹ میں بھرے ہوئے تھیلے لاتی لے جاتی تھی۔
چھاپے کے دوران کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ پیسہ کسی غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔ اس کارروائی کو نائیجریا کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی ایسی کارروائیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔
گزشتہ پانچ ماہ کے دوران حکومت نے کرپشن پر قابو پانے کے لئے سخت ترین اقدام کیئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں