کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھنے پر بھارتی فوج کو شدید تنقید کا سامنا

کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھنے پر بھارتی فوج کو شدید تنقید کا سامنا

بٹ گرام :مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی کشمیری نوجوان کو بھارتی آرمی کی جیپ کے آگے باندھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
ویڈیو دیکھنے والوں نے بھارتی فوج کے اس اقدام کو انتہائی گھٹیا یا قرار دیاہے ۔ متعدد کشمیری افراد کا کہناہے کہ ایسا کرنے سے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو صلب نہیں کیا جاسکتا۔
اس ویڈیو کے بیک گراﺅنڈ میں یہ کہتے سنا جا سکتاہے کہ ” کسی نے بھی فوجی جوانوں پر پتھر پھینکنے کی کوشش کی تو اس کا انجام ایسا ہی ہو گا“۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی ٰ عمر عبداللہ کا اس ویڈیو کے بارے میں کہا ہے کہ ”اس نوجوان کو اس مقصد کے لیے جیپ کے آگے باندھنا کہ کو ئی فوجی جوانوں پر پتھر نہ پھینکے ،انتہائی غلط اقدام ہے ۔انہوں نے اس واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ۔

بھارتی اخبار کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے گاﺅں بیرواہ میں پیش آیا ہے