کمر کا درد تکلیف دیتا ہے لیکن چائے تازہ دم کردیتی ہے :دلیپ کمار

12:56 PM, 14 Apr, 2017

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار پچھلے کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اب انہوں نے اس مشکل کا حل سوشل میڈیا کا سہارا لے کر نکالا ہے اور مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے فیس بک اکاﺅنٹ بنا یا ہے ۔

اس فیس بک اکاﺅنٹ پر دلیپ نے مداحوں کے لئے پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔فیس بک پر مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے دلیپ کمار نے اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ چائے پیتے ہوئے وڈیو جاری کی۔33 سیکنڈ کی وڈیو میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو بسکٹ اور بَن کے ساتھ چائے سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے مداحوں کوپیغام بھی دیا کہ کمر کادرد تکلیف دیتا ہے، لیکن چائے تازہ دم کر دیتی ہے ۔

مزیدخبریں